حرمین شریفین انتظامیہ نے غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا

حرمین شریفین انتظامیہ نے حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا۔
اس کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے، غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔
عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔