حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر قانون نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ڈیجیٹل حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے،
یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔