حکومت کی آمدن 5 ہزار 313 ارب، اخراجات 9 ہزار 651 ارب سے زائد

ابتدائی 9 ماہ میں حکومت کا مالیاتی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 9 ماہ میں حکومت کی آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے رہی جب کہ اخراجات 9 ہزار 651 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔
اس دوران قرضوں پر سود کی مد میں 5 ہزار 517 ارب روپے خرچ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے 9 ماہ میں 6 ہزار 711 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کیا۔
این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3815 ارب روپے منتقل کیے گئے، جولائی سے مارچ تک نان ٹیکس ریونیو 2416 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،
پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے 719 ارب 59 کروڑ روپے وصول کیے گئے، جس کی رقم 357 ارب روپے بنتی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں حکومت کے موجودہ اخراجات 9 ہزار 201 ارب روپے سے زائد ہو گئے ہیں،
دفاع پر 1222 ارب روپے، ترقیاتی منصوبوں پر 454 ارب روپے، سبسڈیز پر 473 ارب روپے خرچ کیے گئے اور 2010 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔