خیبرپختونخوا میں 7 مئی سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا حکومتی سطح پر فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کا عمل 7 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے فی من مقرر کر دی ہے جب کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری میں شفافیت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) اور اینٹی کرپشن کے نمائندے خریداری کی نگرانی کے عمل میں شامل ہیں جب کہ تمام گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
تمام اضلاع میں خریداری کا عمل منگل 7 مئی سے 15 مئی تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔