متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ اور 5 کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا
ایمریٹس ایئرلائن کے مطابق جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کی اور ان سے کہا کہ وہ نئے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے ان سے رابطہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ امارات میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث تمام اسکول اور عوامی پروگرام منسوخ اور بند کردیئے گئے ہیں
جبکہ بعض شہروں میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔