روٹی ایک بار پھر مہنگی، گندم کی قیمت بڑھانے میں مڈل مین ملوث: کسان اتحاد، فلور مل ایسوسی ایشن

کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری خالد باتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اور گنے کی سرکاری خریداری کا نظام ختم کرے
، تاکہ کسان گندم برآمد کرکے فروخت کرنے کا نظام اپنا سکیں۔
لیکن یہ بڑی زیادتی ہے کہ حکومت پہلے گندم کی بوائی پر مجبور کرتی ہے اور پھر اعلان کردہ نرخ پر خریدنے سے انکار کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مڈل مین اور فلور مل مالکان نے کسانوں سے 2800 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی ہے
، ایسی صورتحال میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے کم کرکے 10 روپے کی جائے۔
اس کے خلاف ملک بھر میں ریلوے ٹریکس اور ہائی ویز پر احتجاج کیا جائے گا۔