امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے، نیویارک کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو دی جانے والی رقم چھپانے کا مجرم قرار دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 12 رکنی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام 34 الزامات میں قصوروار قرار دیا۔
عدالت نے یہ فیصلہ کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے معاملے میں دیا۔
امریکی عدالت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام 34 الزامات درست نکلے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔