سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط نہیں ہونگے:گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط نہیں کریں گے۔
اتوار کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ملاقات کی
اس دوران صحافیوں نے ہتک عزت بل 2024 کے حوالے سے اپنے اعتراضات سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب سے ملاقات میں پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور امنڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سی پی این ای کے صدر ارشاد عارف اور پی ایف یو جے کے سیکرٹری ارشد انصاری، اے ایم ڈی کے جنرل سیکرٹری حافظ طارق محمود اور نائب صدر محمد عثمان نے بھی وفد میں شرکت کی۔