سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ہوا

ایرانی صدارتی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایران کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی صدارت میں شروع ہوا۔
واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام حضرت امام علی رضا کے روضے پر جمع ہوگئے ہیں اور روضے پر ایرانی صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے ملک کی انتظامیہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔