پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر گرما گرمی ہو گئی۔
ملاقات کے دوران شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شیر افضل کو سیاسی کمیٹی سے نکالنا غلط ہے۔
شبلی فراز نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں پارٹی پالیسی معاملات پر بات کرنے والے؟ آپ کو پارٹی میں شامل ہوئے چند سال ہوئے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا وہ غلط استعمال تھا۔
ادھر شبلی فراز کی معافی بھی کام نہ آئی، اسد قیصر شبلی فراز کے رویے کی وجہ سے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے چلے گئے۔