صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کی مدد سے عوام کو صرف 7 ہزار روپے میں مکمل سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 50 ہزار خاندان شامل ہیں۔
عالمی بینک کے تعاون سے تجویز کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب روشن کیے جا سکتے ہیں۔
سندھ سولر انرجی کے ڈائریکٹر کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
اس منصوبے پر رواں سال اکتوبر سے آغاز متوقع ہے۔ اس سسٹم میں سولر پینلز، ایک چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے، ایک بار خریدنے کے بعد، ڈلیوری اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔