عالمی عدالت نے اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کا حکم دے دیا

عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کا حکم دیا۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے 14 مختلف ممالک کے ججوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن بند کرے،
عدالت نے رفح کراسنگ کو فوری طور پر کھولنے کا حکم بھی جاری کیا۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب اقوام متحدہ غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کرے گا،
اسرائیل کو تحقیقاتی ٹیم کی غزہ رپورٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا، اسرائیل ٹیم کو مزید تحقیقات کے لیے غزہ تک رسائی کی اجازت دے۔