عام انتخابات کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، رپورٹ

ایرانی تیل کی پاکستان سمگلنگ سے متعلق سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے یومیہ 62 ملین روپے اور قومی خزانے کو سالانہ 227 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، اسمگلروں اور کرپٹ اہلکاروں کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں
جب کہ موجودہ اراکین اسمبلی، سابق صوبائی وزرا اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔