کراچی میں ایکسائز پولیس کی غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
ایکسائز پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ کلفٹن، دتلوار اور عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوران متعدد شہریوں نے وقت پر ٹیکس ادا کیا۔
مہم کے دوران محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں سے غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس بھی ہٹا دیں۔