سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے معطلی کے نوٹیفکیشن کے بعد 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان قومی اسمبلی کو اسمبلی ہال میں داخلے سے روک دیا گیا۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 22 ارکان کی معطلی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا
جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان سے متعلق ضروری احکامات جاری کر دیئے۔
سپیکر ایاز صادق کی جانب سے 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان کو اسمبلی ہال میں داخلے سے روک دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ کسی بھی معطل رکن کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق معطل ارکان کو تنخواہ سمیت کوئی مراعات نہیں ملیں گی۔