لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

محکمہ ماحولیات نے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں ماحولیاتی ٹریفک سکواڈز نے کام شروع کر دیا ہے اور شہر کے 3 داخلی اور خارجی راستوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
سکواڈ کی جانب سے سموگ خارج کرنے والی درجنوں گاڑیوں، بسوں اور کمرشل گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ متعدد سموگ خارج کرنے والی گاڑیوں کو روکا گیا۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ٹیموں نے آج سے کام شروع کر دیا ہے۔
عمران حامد کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک سکواڈ شہر کی اہم شاہراہوں پر کام کرے گا۔