مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی‘ ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کے گاؤں سید پور میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور چھ ایوی ایشن سکواڈرن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ہیلی کاپٹر بھیجنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ کو جلد سے جلد بجھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پالیا جائے،
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کا نقصان نہ ہو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر ممکن حد تک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔