اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے مسلسل 5 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے،
جس کا مطلب ہے کہ ہفتے کے آخر میں چھٹی اتوار سمیت پیر، منگل، بدھ، جمعرات سمیت پانچ دن کی تعطیلات ہیں۔
اگر پاکستان میں ذوالقعدہ کا مہینہ 29 دنوں کا ہے تو ذوالحج 8 جون کو شروع ہو گا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہو سکتی ہے
اور اگر یہ 30 دنوں کا مہینہ ہے تو ذوالحجہ 1445 ہجری کا مہینہ 9 جون سے شروع ہوگا۔ اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل ہو گی۔