وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیمی اصلاحات کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول طلب کر لیا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا
جس میں سرکاری سکولوں کی تنظیم نو کے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول نیو ٹریش پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا
جس کے بعد مریم نواز نے تعلیمی اصلاحات کے پانچ سالہ پلان پر ماہانہ اپ ڈیٹ دیا۔
جس کے بعد مریم نواز نے تعلیمی اصلاحات کے پانچ سالہ پلان کا ماہانہ شیڈول مانگتے ہوئے پرائمری سکولوں کے سربراہوں کو 32298 کمپیوٹر ٹیب دینے کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران 1000 ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی اور سائنس لیبارٹریز کے قیام اور سرکاری سکولوں کے 3 لاکھ بچوں کو گوگل سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کے علاوہ پنجاب کے تعلیمی نصاب اور تربیت کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات دینے پر اتفاق کیا گیا۔