ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، 30 مئی تک پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی دوسری لہر مئی کے آخر میں 4 سے 5 دن تک جاری رہے گی
، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
الرٹ کے مطابق گرمی کی لہر انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے
، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، گرمی کی لہر کا پہلا مرحلہ 2 سے 3 روز تک رہنے کی پیشگوئی ہے،
سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔