ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی ریکارڈ کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
.جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی سے 2288 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت 20 ڈالر پریمیم کے اضافے کے بعد 2308 ڈالر فی اونس ہے۔