بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں سے ڈالر کی بڑی رقم نکلوانے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، گزشتہ ہفتے بینک ڈپازٹس 20.67 ملین ڈالر کی کمی سے 5.22 بلین ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق، 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 270 ملین ڈالر کم ہوکر 14.31 بلین ڈالر رہ گئے۔
اسی دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 63 ملین ڈالر سے کم ہو کر 9.9 بلین ڈالر رہ گئے۔