نیب نے رمضان پیکج 2016 سے 2018 کی تحقیقات بند کر دیں
قومی احتساب بیورو (نیب) نے رمضان پیکج 2016-2018 کی تحقیقات بند کر دی ہیں۔ تحقیقات بند کرنے کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
نیب مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے حوالے سے جاری تحقیقات کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خط میں نیب نے اس معاملے کی محکمہ اینٹی کرپشن سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔
سبسڈی، رمضان پیکیج 2016 سے 2018 میں مالی بے ضابطگیوں، رمضان پیکیج میں بے ضابطگیوں پر فلور مل مالکان کی تحقیقات کی گئیں۔