وزارت توانائی نے نئی سولرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا

وزارت توانائی نے سولرائزیشن کی نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ بجلی کی شرح 50 فیصد تک کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کا کتنا فیصد کس گرڈ پر ہوگا اس کو بھی پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔
بائی بیک پاور ریٹ 22 روپے کی بجائے 11 روپے ہو گا، بائی بیک ریٹ میں نظرثانی سے استعدادی ادائیگیوں کی ادائیگی میں آسانی ہو گی، نئی سولر پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔