وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام کو ملکی مفاد میں مل کر کام کرنے کی دعوت دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ملک کی خاطر مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔
منگل کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان بادینی اور نور عالم خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے کے لیے سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،
صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔