وزیراعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پربرہم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش نہیں مل رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صنعت و تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں صرف ایک افسر کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
اس وقت بازار میں پھل اور سبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد پر فروخت ہو رہی ہیں،