وفاقی بجٹ 2024-25 میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم پیکیج کے لیے 85 ارب روپے مانگے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں وزیراعظم پیکج کے لیے ماہانہ اوسطاً 6 ارب 64 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے وزیر اعظم کے پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کی اس رقم کو جاری رکھنے کا امکان بہت کم ہے۔