وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے عملی طور پر گرین سگنل دے دیا

پنجاب حکومت کی گندم خریداری کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے عملی گرین سگنل دے دیا۔
وفاقی حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے پنجاب کو 552 ارب روپے کے زیر التوا قرضے کی منظوری دے دی ہے
جب کہ وزارت خزانہ نے گندم کا قرضہ جاری کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے 196 ارب روپے دیے گئے ہیں جب کہ 356 ارب روپے پرانے گندم کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔