دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کے دفاع اور کسی بھی غیر علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے حالیہ جارحانہ بیانات کے حوالے سے اپنا تفصیلی مؤقف آگاہ کر دیا ہے۔
ہم ان بے بنیاد اور جھوٹے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ اور کسی بھی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جب کہ گوادر اور چابہار کو جڑواں بندرگاہیں قرار دیا گیا ہے۔
وہ ہندوستان اور ایران کے درمیان کسی بھی معاملے پر ردعمل ظاہر نہیں کرتے۔ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔