پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کا نیا معاہدہ طے پا گیا

نئے قرض کے حجم پر پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستانی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے، اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح پر بات چیت کے دوران نئے قرضے کے حجم پر بھی بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس ریونیو کے اہداف کا فیصلہ کیا جائے گا،
پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرضہ پروگرام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرضہ پروگرام پر معاہدے کا امکان ہے۔