ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ گائیڈنس کی تقریب لاہور میں ہوئی۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی حکام نے شرکت کی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر آئے، ان کے علاوہ نسیم شاہ، وکٹ کیپر محمد رضوان اور صائم ایوب بھی کٹ میں نظر آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کو ‘میٹرکس کا نام دیا گیا ہے۔