پاکستان کی پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب قمر کو چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
اسپیس ٹیکنالوجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا۔
چاند کے لیے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 3 مئی کو دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر چین کی ہینان خلائی لانچ سائٹ سے روانہ کیا جائے گا۔
انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر کو چین اور سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے گرد چکر لگائے گا۔