پنجاب اسمبلی مقررہ مدت میں سرکاری محکموں کے احتساب کا عمل شروع نہ کر سکی۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے سرکاری محکموں کے احتساب کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث سینکڑوں آڈٹ التوا کا شکار ہیں۔
قائد ایوان کے انتخاب کے 90 دن کے اندر پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کا قیام ضروری ہے۔ قواعد کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں 26 مئی تک تشکیل دی جانی تھیں۔
پنجاب اسمبلی کی تینوں پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں سے ایک بھی مقررہ مدت میں قائم نہ ہوسکی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی مسئلے کا حل نکال لیں گے۔