پنجاب میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے کالجز صبح 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو کالجوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی اگلے 10 دنوں کے لیے ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری کالجوں پر ہوگا۔