پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سکول 15 اگست کو کھلیں گے۔
اس سے قبل گرمی کی شدت میں اضافے اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر پنجاب اور وفاق میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اسکول صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے، محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔