پنجاب حکومت نے کل یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر کل بند رہیں گے۔
دوسری جانب لاہور کی مشہور شاہ عالم مارکیٹ کے چیئرمین خواجہ عامر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کل کھلی رہے گی۔
سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے تمام کاروباری مراکز کل کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا
-