پنجاب حکومت نے صوبے کے ہزاروں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے دینے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کی تنظیم نو کا پروگرام شروع کر دیا
، پنجاب میں 13219 سکولوں کو ٹھیکے دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں خراب تعلیمی حالات والے 5863 سکولوں کو ٹھیکے دیے جائیں گے۔ .
محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 5863 اسکولوں میں سے 567 اسکولوں میں ایک بھی استاد نہیں، 2555 اسکولوں میں صرف ایک استاد، 2741 اسکولوں میں 50 طلبہ کے لیے صرف دو اساتذہ ہیں، 4453 اسکولوں کو 5000 روپے دیے جائیں گے۔