پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کےسیل پوائنٹس پرفیس نہ لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کی فروخت کی جگہوں پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کا اجلاس ہوا،
جس میں بقرہ عید پر صفر ویسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں، وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے اور 3 دن بعد میں ’’نو پرافٹ‘‘ عید کے ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر جانوروں کی فروخت کے مراکز “نو لاس” کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے
عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پرپابندی ہوگی۔
وزیراعلی کی واضح ہدایات ہیں صفائی انتظامات پرسمجھوتہ نہیں ہولائن ختم ہونےکا انتظارکئےبغیر الائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانےلگائیں،
سیکرٹری بلدیات آفس میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔