وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی نے فوج میں بغاوت کی کوشش کی، اب کہتے ہیں کہ ہم بات کریں گے، لیکن اب بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا تھا اور پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے عدم اعتماد کی بنیاد پر کورکا کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، میانوالی ایئر فیلڈ پر حملہ کیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، حملے کے ثبوت ویڈیو کی صورت میں سامنے آئے، نظریاتی، سیاسی اختلافات تھے لیکن اس جماعت نے پہلے منصوبہ بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بڑی سازش کی۔