پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی انتخابات اور بلے کے نشان کی بحالی کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات اٹھائے۔
ای سی پی کے سات اعتراضات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208-1 کے تحت 5 سال میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے۔