کن کن سرکاری اداروں کو فروخت کیا جائے گا اس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔
حکومت نے نجی شعبے کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔
ان اداروں میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل، پی آئی اے، پاکسثان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ، فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹریک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔