ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ کی موت کی تصدیق

ایرانی صدر کے ایک معاون نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
آئین کے مطابق اب نائب صدر ذمہ داری سنبھالیں گے، معلومات کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے تقریباً 14 گھنٹے بعد ریسکیو ٹیم کو ان کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔
ایرانی صدر کے ایک معاون نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ سمیت جہاز میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ہیلی کاپٹر میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد الحیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔