یوسف رضا گیلانی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں
اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز سے وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے بات چیت جاری ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے بغیر کوئی بل یا قانون پاس نہیں ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم یہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر منحصر ہے کہ وہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔