آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا

سعودی عرب میں قومی موسمیاتی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ آخری حج اگلے سال موسم گرما میں ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق حسین القحطانی نے کہا کہ 2026 سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث حج کا سیزن نئے مرحلے میں داخل ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ 2026 سے مسلسل 8 سال حج موسم بہار میں ہوگا، جس کے بعد اگلے 8 سال تک موسم سرما میں حجہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے،
ماہرین نے کہا کہ مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے حج کے لیے جلد تیاری اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔