آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا، بجٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کا مطالبہ سامنے آگیا
، آئی ایم ایف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان ایسا کرے۔
یکم جولائی سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے،
نئے مالی سال میں گیس کے نرخوں میں اضافہ کرکے سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف نئے قرضہ پروگرام کے لیے پیشگی شرائط پوری کرنا چاہتا ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں ،ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔