آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا سٹیڈیم میں صبح ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔
اس سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
اس میچ میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال رائفل فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔