انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران اپنا بیٹ زمین پر پھینکنے پر افغانستان کے کپتان راشد خان کو سرزنش کرتے ہوئے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق راشد خان کو سیمی فائنل سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسپرائٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ کے بعد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی۔
راشد خان نے میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کے دوران ساتھی کھلاڑی پر غصہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں سزا ملی۔
آف سائیڈ پر شاٹ کھیلنے کے بعد راشد نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی تاہم، ان کے ساتھی تیار نہیں تھے
جس پر افغان کپتان نے مایوسی کے عالم میں اپنا بیٹ زمین پر پھینکا۔