آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 19 قیدی دن دیہاڑے فرار

راولاکوٹ شہر کے وسط میں واقع پونچھ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی دن دیہاڑے فرار ہوگئے۔
قیدیوں میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات کی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار ملزمان شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد معاملے کی تحقیقات کے لیے جیل میں موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق دروازہ کھولنے جانے والے سنتری کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر یہ حرکت کی گئی۔
پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں 302 قیدی بھی شامل ہیں
جن پر دہشت گردی اور دیگر حساس مقدمات کا الزام ہے۔
راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے 19 قیدیوں میں سے 6 سزائے موت کے قیدی ہیں
3 کو 25 سال جبکہ 3 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فرار ہونے والوں میں 5 سال کی سزا بھگتنے والا قیدی بھی شامل ہے۔
غازی شہزاد سمیت 5 قیدی دہشت گردی اور قتل کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔