اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ خیبرپختونخوا کی سرحد پر لگی ہے، آگ کو اسلام آباد کی سرحد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے فائر والز بنائی گئی ہیں
، فائر بریگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ کو روکنے کے لیے کے پی حکومت کے ساتھ مشترکہ کوششیں کر رہی ہے۔ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جائے گا۔
دوسری جانب سماہنی، آزاد کشمیر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبےکو لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ جنگلات کے اہل کاراور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔