اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد مرکزی بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کا امکان ہے
اس وقت شرح سود بائیس فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔
مانیٹری پالیسی کا مطلب یہ ہے کہ مرکزی بینک شرح سود کے ذریعے معیشت میں رقم کی فراہمی کو متاثر کرنے کے لیے مخصوص طریقے استعمال کرتا ہے
اور اس کا مقصد مجموعی قیمتوں اور مالیاتی منڈیوں کو مستحکم رکھنا یا مانگ کے انتظام کی پالیسی ہے، جو کہ ایک طویل مدتی ترقی کی صلاحیت ہے۔